Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل ،جرمنی اور سویڈن گروپ کے آخری میچ کھیلیں گے

ماسکو:گروپ ای اورایف کی ٹیمیں پہلے راونڈ کے آخری میچز آج کھیلیںگی۔ جس میں سب سے اہم میچ فیفا ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئنز جرمنی کا ہوگا۔ گروپ ایف کی ٹیمیں جرمنی اور جمہوریہ کوریا شام 7بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ کازان ارینا ،کازان میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی وقت گروپ ایف کی ہی 2مزید ٹیمیں میکسیکو اور سویڈن قسمت آزمائی کریں گی۔یہ میچ ایکاٹرنبرگ ارینا ، ایکاٹرنبرگ میں شام 7بجے ہی کھیلا جائیگا۔ گروپ ای کاپہلا میچ رات 11 شروع ہوگا جو برازیل اور سربیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ اسپارٹک اسٹیڈیم، ماسکو میں کھیلا جائے گا۔چوتھے اور آخری میچ میں بھی گروپ ای کی ٹیمیں سوئٹزلینڈ اور کوسٹا ریکا کھیلیں گی۔ یہ میچ بھی رات 11بجے شروع ہو گا اور نزہنی نیوگوروڈ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: