فیفاورلڈکپ2010ءمیں پیدا ہونے والے 5دوست
لندن:کوبے، میکس، نیال، جیکب اور کائل 5 ایسے لڑکے ہیں جو 2010ءکے فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر پیدا ہوئے اور اب یہ پانچوں 8 سالہ لڑکے کھیلوں کے شوقین ہیں جس میں خاص طور پرفٹبال ہے ، بہترین دوست ہیں اور انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے مداح بھی ہیں۔ ان میں سے ایک بچے جیکب کے والدا سٹیو نے بتایا کہ ان تمام لڑکوں کی مائیں بھی گزشتہ 20 برس سے بہترین دوست ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سب خاندان ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں مگرہم نے ان بچوں کی پیدائش کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کی تھی۔ان بچوں کی پیدائش کے چند ماہ بعد 2010 ءکا ورلڈ کپ ہوا جس کے دوران ان کے والدین نے ان بچوںکا ایک گروپ فوٹو بنانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سے اس روایت نے جنم لیا اور اب تیسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ۔اسٹیو نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ برسوں میں بھی ان بچوں کی ایسی ہی تصویر بناتے رہیں گے۔ اس سوال پر کہ لیکن کیا ہم انھیں مستقبل میں انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے گروپ فوٹو میں دیکھ سکیں گے تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔کوبے جو اپنے ان دوستوں سے کچھ ہفتے بڑ ا ہے رگبی کا دیوانہ ہے لیکن دیگر لڑکے ہر ہفتے ایک ساتھ فٹبال کھیلتے ہیں۔ جیکب کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ عالمی کپ سے بھی بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ ہم 2010 ءسے دوست ہیں اور ہماری دوستی بہت مضبوط ہے۔ہماری کوشش ہے کہ کسی بڑی ٹیم بلکہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کی قومی ٹیم میں ایک ساتھ کھیل سکیں۔