سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خواتین کے فٹبال میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک کینگرو میدان کے درمیان سے گزرتا ہوا گول پوسٹ کے سامنے جا کر بیٹھ گیا ۔کینبرا کلب اور بیلکونین یونائیٹڈ کے مقابلے میں ہاف ٹائم سے چند منٹ پہلے جب کھلاڑی میدان سے باہر جانے لگیں تو ایک بڑا کینگروگول پوسٹ کے دہانے پر آکر بیٹھ گیا اور وہاں سے ہلنے سے انکار کردیا۔میچ کمنٹیٹر رس گبز کا کہنا تھاکہ مذکورہ کینگرو پہلا ہاف دور سے دیکھتا رہا، یہ کھیل اس کو اتنا پسند آیا کہ خود ہی اس کا حصہ بننے کیلئے میدان میں اترا اور گول پوسٹ میں جم کر بیٹھ گیا۔ اس کی وجہ سے تقریباً آدھا گھنٹہ کھیل رکا رہا،آخر بیلکونین کلب کے کوچ نے اپنی کار استعمال کرتے ہوئے ہوشیاری سے اسے باہر نکالا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
-
14 مئی ، 2018
-
24 جنوری ، 2018
-
08 مئی ، 2018