اسحق ڈار، حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب کا سخت فیصلہ
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ کے رہنما اسحق ڈار اور پارٹی قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول سے وطن واپس لانے کے لیے نیب نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیرو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تینوں شخصیات کو بین الاقوامی پولیس کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کی منظوری دی، جس کے بعد وزارت داخلہ انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ خط لکھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول کا پاکستان میں موجود دفتر قومی احتساب بیورو کی درخواست کے بعد ریڈ وارنٹ جاری کرے گا جو انٹرپول کے فرانس میں موجود ہیڈ آفس کو بھجوا دیے جائیں گے۔