Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اپیلٹ ٹریبونل میں حاضر‘ میڈیا سے بھاگ گئے

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی اپنا نامکمل نامزدگی فارم مکمل کرنے کے لیے اسلام آباد میں اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی شق پُر نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیے تھے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل میں آج عمران خان کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ جس میں عمران خان خود اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ پیش ہوئے اور نامکمل کاغذات میں مطلوبہ شق پر کردی۔ دستاویزات کے مطابق عمران خان نے خالی شق میں لکھا کہ انہوں نے عوام کی خاطر نمل یونیورسٹی بنائی، کینسر اسپتال قائم کیا اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور بھی دیا۔سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں کا سامنا کرنے سے گریز کیا اور عدالت کے پچھلے دروازے سے واپس چلے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - کراچی میں شہباز شریف کی گلوکاری
 

شیئر: