Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست

 
بریڈا: میزبان ہالینڈ نے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں ہالینڈ کے خلاف شکست گرین شرٹس کی مسلسل تیسری ناکامی ہے ۔بریڈا میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے نام سے آخری ٹورنامنٹ میں میزبان ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر میں ہالینڈ نے پاکستان کے گول پر بھرپور حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 ویں منٹ میں کیمپرمین رابرٹ اور پھر 29 ویں منٹ میں ورگا ویلنٹن نے گول کرکے ٹیم کو 2گول کی برتری دلادی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ چوتھے کوارٹر میں بھی ہالینڈ نے مزید 2 گول کردئیے جو وین ڈیم تھائس اور مرکو نے کئے۔ پاکستان کو مسلسل تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان 28 جون کو ارجنٹائن کے خلاف میدان میں اترے گا۔

شیئر: