ریاض : گاڑیاں چرانے والا گروہ گرفتار
ریاض.... پولیس نے گاڑیاں چرانے والے 3رکنی غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کا تعلق عرب ملک سے ہے ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بارے میں پولیس کو کافی عرصے سے تلاش تھی جو ریاض ، قصیم اور دیگر علاقو ں میں متعدد وارداتیں کر چکے تھے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔