Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا کی وزارت

ڈاکٹر ھیا الجوہر ۔ الاقتصادیہ
جس طرح خوشیاں بانٹنے والی وزارت اور اتحاد و سالمیت برقرار رکھنے والی وزارت قائم ہوچکی ہے، اسی طرح ہندوستان نے اپنے یہاں یوگا کے نام سے نئی وزارت قائم کی ہے۔ نئی کابینہ میں یوگا کا وزیر شامل کیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نے یہ وزارت کیوں قائم کی؟ آیا اس کا محرک دینی تاثر ہے؟کہتے ہیں کہ یوگا مذہبی رسم و رواج سے عبارت ہے یا اس وزارت کی تخلیق کا محرک نفسیاتی و جسمانی صحت ہے۔ 
یوگا انتہائی متنازعہ ورزشوں میں سے ایک ہے۔ اسکے مخالف صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ اغیار کی جانب چوپٹ کھڑکیاں کھلی رکھنے والا ملک لبنان بھی ہے۔ لبنانی عیسائیوں نے یوگا کے خلاف باقاعدہ ایک عبادت مقرر کی ہے جس کے شرکاءاللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ یوگا کرنے والوں کو تباہ کن بارش سے برباد کردے اور ہمیں یوگا کی ورزش کرنے والوں کے شر اور انکے شیطانی عقائد سے نجات دلادے۔
گزشتہ ہفتے پوری دنیا نے یوگا کا عالمی دن منایا جسکا سلوگن تھا ”امن کی خاطر یوگا“۔ اسکا فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے 2015ء میں کیا گیاتھا اور طے کیا گیا تھا کہ ہر سال 21جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جائیگا۔
یوگا کا عالمی دن منانے کا مقصد اُسکے بہت سارے فوائد سے عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنا ہے۔ یوگا محض ورزش ہی نہیں بلکہ اپنی ذات، اپنے جہاں اور اپنے ماحول کے ساتھ ہم آہنگی کا احساس دریافت کرنے والا جسمانی ، ذہنی اور روحانی وسیلہ بھی ہے۔ یہ گہرے تامل کا ذریعہ ہے۔ یوگا کرنے والا انسان اپنی دنیا اور اس کی مصروفیات سے قدرے الگ تھلگ ہوجاتا ہے۔ وہ اپنے آپ سے صلاح کرلیتا ہے۔ یوگا کا لفظ سنسکرت کا ہے ۔اسکا معنیٰ اتحاد و یگانگت ہے۔ یوگا جسمانی اور ذہنی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ اسکے تحت مختلف ہندوستانی روحانی رسمیں کی جاتی ہیں۔ یہ ایک طرح کے تصوف، زہد اور تامل کا دوسرا نام ہے۔ بیرون ہند بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ اب بودھ مت سے بحیثیت مذہب اسکا کوئی تعلق نہیں رہا۔ یوگا کرنے والے کیلئے یہ شرط نہیں کہ وہ بودھ مت کا پیرو کار ہو یا اپنے عقیدے سے دستبردار ہو۔ 
یوگا کی مختلف شکلیں، قسمیں ہیں۔ اسکے تحت تنفس، تامل ، جسمانی حرکتوں اورجسم کو ڈھیلا چھوڑنے والی متعدد ورزشیں کی جاتی ہیں۔ اسکی مقبولیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ اسکی بدولت جسم اور ذہن پر کنٹرول بہتر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ یوگا کے ساتھ 100سے زیادہ نمونے ہیں۔ بعض کے تحت تیز تیز حرکتیں کی جاتی ہیں۔ بعض آرام و راحت کی نمائندہ ورزشیں ہیں۔ 
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: