Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف آجکل کراچی میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹویٹر پر لوگوں نے اپنا اپنا ردعمل دیا ہے۔
زعیم مرزا کہتے ہیں :نواز شریف مسلسل 10برس تک ملک کے 110ملین عوام والے صوبے میں حکومت کرتے رہے۔ وہ عالمی معیار کی ایک یونیورسٹی نہ بناسکے۔ تھانہ اور کچہری کلچر تبدیل نہ کرسکے۔ وہ اس مرتبہ ووٹ لینے کی ایک ٹھوس وجہ بتائیں۔
اویس احمد لکھتے ہیں : شہباز شریف کی لندن میں سڑک دوڑ کر پار کرنے کی وڈیو وائرل ہے لیکن آپ دیکھیں کہ وہ بڑی سادگی سے عام آدمی کی طرح سڑک پار کررہے ہیں۔ پاکستان میں پروٹوکول حفاظتی وجوہ کی بناءپر لیتے ہیں۔ 
جہانزیب ورک ٹویٹ کرتے ہیں : صاف پانی اسکیم میں شہباز شریف کو نیب نے ریلیف دیدیا۔ اب انہیں سماعت کیلئے الیکشن کے بعد بلایا جائیگا۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہی لوگ دوبارہ مسلط ہوجائیں؟
ضیاءاحمد کہتے ہیں : مسلم لیگ (ن) کے میڈیا وِنگ نے شہباز شریف کے کراچی میں جلسے کی وڈیو نہیںدکھائی کیونکہ وہ بری طرح فلاپ ہوگیا تھا۔
سیدہ ترمذی کہتی ہیں : فرض کریں اگر شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ بن گئے تو پھر کیا ہوگا۔
این وی صدیقی شہبازشریف کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہیں کہ سی پیک پر عملدرآمد ہماری حکومت کے دور میں ہوا۔و ہ لکھتے ہیں : بس کردو ...رلاﺅ گے کیا؟
ملک عامر ٹویٹ کرتے ہیں : پاکستان کی ترقی کیلئے شہباز شریف ہمارے لئے امید کی کرن ہیں۔
سہیل حمید ٹویٹ کرتے ہیں : شہباز شریف نے کراچی میں پان کھانے والوں پر طنز کیا اور ہنسی اڑائی۔ کراچی25جولائی کو انکی ہنسی اڑائےگا۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں