شاومی می 6 ایکس کے اسپیشل ایڈیشن کی تفصیلات لیک
شیاؤمی کمپنی اپنے می 6 ایکس اسمارٹ فون کا اسپیشل ایڈیشن پیش کرنے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس سے مطابق اس فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قال کوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 20 میگا پکسل کا کیمرہ شامل ہوگا۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3010 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔اسپیشل ایڈیشن کی پشت پر خصوصی انسکرپشن بھی دی جائے گی۔فون کی قیمت 2099 یان ہوگی اور اسے 28 جون کو متعارف کرایا جائے گا۔