ہواوے نووا 3 کی تفصیلات سامنے آگئیں
ہواوے کمپنی کے اسمارٹ فون نووا 3 کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ فون کا کوڈ نیم پیرس ہے اور اسکا ڈیزائن کمپنی کے اسمارٹ فون پی 20 لائٹ سے ملتا جلتا ہو گا۔اسمارٹ فون میں 19:9 ایسپیکٹ ریشو ڈسپلے اور کرن 710 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہونگے۔ اسمارٹ فون کو جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔