Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو میں 2300سال قدیم تابوت برآمد

چنئی۔۔۔۔پلاورم کی پہاڑیوں سے ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ نے پتھر کا بنا ہواتابوت برآمد کیاجومکمل محفوظ ہے۔ تابوت سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدیم زمانے میں انسانی تہذیب و تمدن پلاورم میں موجود تھا۔چنئی کے  محکمہ آثار قدیمہ کے ماہر اے ایم وی سبرامنیم نے بتایا کہ پتھر کے زمانے میں تیار کیا گیا یہ تابوت2300سال قدیم ہوسکتا ہے۔اس علاقے میں انسانی بستیاں آباد تھیں ۔ تیسری صدی قبل مسیح کےانسانوں کے پاس 12پیروں پر کھڑے ہونیوالے پتھر کے تابوت بنانے کی صلاحیت موجود تھی۔ سبرامنیم نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ اس تابوت پر تحقیق کرکے اس کی حقیقی مدت کا پتہ لگائے گی۔پلاورم کے لوگوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدراس ہائیکورٹ نے کھدائی کی اجازت دی تھی محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے پلاورم کی پہاڑی پرکھدائی شروع کی اور 2فٹ کی گہرائی سے پتھر کے زمانے کا تابوت برآمدکیا۔
مزید پڑھیں:- - - -چاند پر ایٹمی ایندھن کی تلاش اور زمین پر لانے کا ہندوستانی منصوبہ

شیئر: