Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4بیٹیوں کے باپ کی وزیر اعظم مودی اور سی ایم یوگی سے فریاد

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں منچلوں کی چھیڑخانی سے پریشان 4لڑکیوں کے والد نے وزیر اعظم مودی اور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مدد کی اپیل کی۔چاروں بہنوں نے بتایا کہ انہوں نے منچلوں کی نازیبا حرکتوں سے تنگ آکراسکول جانا بند کردیا۔اس کے باوجود شرپسندوں نے گھر آکر چھیڑخانی کرتے ہیںجس کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔بالآخر مجبور ہوکر وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم سے تحفظ فراہم کرنے کی فریاد کی۔ذرائع ابلاغ میں واقعہ کی خبر آنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام متاثرہ لڑکیوں کے گھر پہنچے اور انہوں نے شرپسندوں اور چھیڑخانی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم مودی کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ

شیئر: