Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج‘ شاہد خاقان کے خلاف ایک اور درخواست

لاہور:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے اپنی نااہلی سے متعلق فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میںجمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلٹ ٹریبونل کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ لہٰذا اس کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ہمدردان وطن پاکستان کے چیئرمین میاں غلام رسول نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم این اے 57 سے آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہل قرار دیے گئے ہیں، لہٰذا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - حنا ربانی کھر الیکشن نہیں لڑیں گی

شیئر: