Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی:  کئی ماہ سے جاری گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر کے بعد بالآخر کراچی کے شہریوں کے لیے موسم ابر آلود ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم آج صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا۔ گرج چمک تو نہیں ہوئی تاہم کچھ علاقوں میں مون سون کی پہلی متوقع بارش سے قبل بوندا باندی ضرور دیکھنے کو ملی۔نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں چند روز سے بادلوں نے ڈیرے جما رکھے تھے جو بالآخر آج برس ہی گئے ، بارش کا آغاز ملیر سے ہوا جس کے بعد دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے مون سون کی پہلی بارش کے مزے لوٹنے شروع کیے۔ بارش کے باعث جہاں لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے ۔سپرہائی وے ، ملیر ، رزاق آباد اور ائر پورٹ سے متصل علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے ، تاہم بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے  تاہم کراچی میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شرجیل میمن کی انتخابی مہم کیلئے لگژری گاڑیاں

شیئر: