ٹوکیو۔۔۔ جاپان کی میٹروپولیٹن اسمبلی نے انسداد تمباکو نوشی کے ضابطے کی منظوری دیدی ۔ جاپان کی میٹروپولیٹن اسمبلی نے انسداد تمباکو نوشی کے ایسے ضابطے کی منظوری دی ہے جو اْصولی طور پر ملازمین رکھنے والے ریستورانوں میں عملے کی تعداد سے قطع نظر تمباکو نوشی کو ممنوع قراردیتا ہے۔یہ ضابطہ بلاواسطہ تمباکونوشی کے خلاف اقدامات کو تقویت دیتا ہے اور اْس سرکاری مسودہ قانون کے مقابلے میں زیادہ سخت ہے جس پر اب پارلیمان میں بحث کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے 2020ء میں شہر کی جانب سے اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی میزبانی سے قبل دوسروں کی تمباکو نوشی سے صحت پر پڑنے والے خطرات پر قابو پانے کیلئے ضابطے کا مسوّدہ پیش کیا تھا۔