بیجنگ۔۔۔چینی صدر شی جِن پنگ نے کہا ہے کہ چین اپنے علاقے کا ایک اِنچ بھی نہیں چھوڑے گا۔جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس سے ملاقات کی۔اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کا اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے نکتۂ نظر انتہائی واضح ہے کہ چین کے آبائواجداد نے جو کچھ پیچھے چھوڑا ہے، اس میں سے ایک انچ بھی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ چین کسی اور کا علاقہ حاصل کرنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔