کابل ۔۔۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ طالبان رہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ سے جہاں وہ کہیں اور جہاں چاہیںبراہ راست امن بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ اْنھوں نے یہ بات گزشتہ روز نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہی ۔ صدر غنی نے کہا کہ عید الفطر کے موقعے پر3 روز کیلئے اْن کی حکومت اور طالبان نے غیر معمولی جنگ بندی کی۔باغیوں نے عید پر جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا تاہم افغان حکومت نے یکطرفہ طور پر ہفتے بھر کی جنگ بندی کو بڑھا کر 10 روز تک جاری رکھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے ساتھ بات چیت کیلئے کوشاں ہیں تاکہ افغان امن ریلی کے شرکاء کے مطالبات مانے جائیں جنھوں نے رواں ماہ کے دوران جنوبی صوبہ ہیلمند سے کابل تک کا 600 کلومیٹر سے زائد طویل فاصلہ طے کیا۔ وہ تمام فریق سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ملک میں عشروں سے جاری تنازع بند کریں۔