تیرانا۔۔۔ البانیا نے مہاجرین کے یورپی مراکز کی میزبانی سے انکار کر دیا ۔ اپنے ہاں مہاجرین کے خصوصی مراکز کے قیام کی یورپی تجویز مسترد کرتے ہوئے البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ زہریلے فاضل مادے جیسا برتاؤ نہیں کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے یہ موضوع زیر بحث تھا کہ یورپی یونین میں مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کیلئے پناہ کے متلاشی افراد کو یونین کی حدود سے باہر کسی ملک میں بنائے گئے خصوصی مراکز میں رکھا جائے۔