Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کی نگراں وزرا کوتنبیہ

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں حکومت کے وزرا کو کام سے روکنے کی تنبیہ جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق نگراں وزرا 3 روز میں خود سمیت اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں تاہم اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پربرہمی کا ااظہار کیا ہے اورتنبیہہ کی ہے کہ اگر انہوں نے قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو انہیں ذمے داریاں نبھانے سے روکا بھی جاسکتا ہے ۔

شیئر: