اصل مجرم کون ؟شہباز شریف نے بتا دیا
اسلام آباد...سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب نیب کے نشانے پر ہے۔ نیب کو شفاف الیکشن کے لئے استعمال کیا تو عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ تصادم کا کوئی آپشن نہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔تمام پارٹیوں میں چھوٹی موٹی نارا ضیاںہوتی رہتی ہیں ۔ ریحام خان سے متعلق عمران خان کے بے ہودہ الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ الیکشن میںسادہ اکثریت ملی تو مسائل کے حل کے لئے قومی حکومت بنائیں گے۔۔ ٹی وی انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں چھوٹے موٹے مسائل ہوتے ہیں۔پارٹی لیڈرشپ کا فرض ہے کہ ان مسائل کو حل کرے۔ اس وقت پنجاب سب سے زیادہ نیب کے نشانے پر ہے۔ احترام کے ساتھ کہتا ہوں کہ گزشتہ 10,15 سالوں میں اربورں کھربوں روپے کی کرپشن کے کیس سامنے آئے اس پر تو کسی کو بلایا نہیں جاتا۔ ےہاں پر کیس کی تحقیقات اور بغیر ایف آئی آر کے گرفتاریاں ہو رہی ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کمیشن نے فیصلہ دیا کہ نندی پور منصوبے کا اصل مجرم بابر اعوان ہے۔ 30 ارب کا منصوبہ تھا جس کی بڈنگ نہیں ہوئی ۔کراچی پورٹ پر اربوں روپے کی مشینری گل سڑ گئی۔ بابرا عوان جو کمیشن مانگ رہا تھا وہ نہ ملنے پر مشینری گل سڑ گئی ۔ بجلی کا منصوبہ تباہ ہو گیا۔8 ارب روپے مزید خرچ کر کے منصوبہ مکمل کےا ۔آج وہ بابرا عوان پی ٹی آئی کے وائس صدر بننے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف کی 35 سال اور میری 32 سالہ رفاقت ہے۔ بدقسمتی سے پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ میں نے نوازشریف کو دورہ لندن پر جانے سے قبل راضی کر لیا تھا۔ بیانات کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوئیںاب بھی ہمیں ان تلخیوں کو زیادہ دور نہےں لے کر جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت لڑ لیا۔ ہمیں پاکستان اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر بیٹھنا ہوگا اور مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ پاکستان کے تمام اہم معاملات پر سب کا ایک بیانیہ ہونا چاہئے۔ سیاستدانوں کی جرنیلوں کے ساتھ میز پردوستانہ بات ہونی چاہئے۔ امریکہ میں بھی حکومتیں آتی جاتی ہے اہم اہداف پر سمجھوتہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور کراچی والوں سے محبت کرتا ہوں۔ لاہور کو بھی لوگ لہوڑ کہہ دیتے ہیں میں نے لطیف انداز میں بات کی تھی ۔