Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہینوں کی زمبابوے میں سہ فریقی سیریز کیلئے پریکٹس

 
ہرارے: میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے پہنچ گئی ۔ سرفراز الیون نے سیریز کیلئے پریکٹس کا آغاز کردیا۔ پہلا میچ میزبان زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹرزنے ہرارے میں اسی گراونڈ میں پریکٹس کی جہاں میچ کھیلا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے میزبان بورڈ سے خاص طور پر درخواست کی تھی تاکہ کھلاڑیوں کو موسم اور ماحول سے ہم آہنگی کا موقع ملے ۔ کوچ نے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کروائی جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔ ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بر قرار رکھنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی ،آسٹریلیا پاکستان کو پوزیشن سے محروم کر سکتا ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم صرف5پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر ہے۔ سیریز میں کامیابی کپتان سرفراز احمد کو اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کا موقع دے گی جو اب تک 7سیریز میںکوئی کامیابیاں سمیٹ کرٹی ٹوئنٹی کے کابہترین کپتان بن چکے ہیں۔اس سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم 13 جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے کی سیریز بھی شروع کرے گی۔

شیئر: