Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکاٹیل 1 اینڈرائڈ گو اسمارٹ فون لانچ

الکاٹیل کمپنی کی جانب سے الکاٹیل 1 اینڈرائڈ گو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے فون میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی ان بلٹ میموری دی گئی ہے جسے ایس ڈی کار کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 2000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا بیٹری ٹائم آٹھ گھنٹے سے زائد ہے۔ فون میں جی پی ایس ، وائی فائی ، مائیکرو یو ایس بی اور بلیوٹوتھ کنکٹیویٹی بھی دی گئی ہے ۔ فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 89 ڈالر ہے۔
 

شیئر: