ایم ایم اے کا امیدوارشہباز شریف کے حق میں دستبردار
لاہور... سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن کے درمیان رابطے کے بعد متحدہ مجلس عمل نے این اے 3سوات سے اپنا امیدوار شہباز شریف کے حق میں دستبردار کرالیا۔ (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف 5 حلقوں سے انتخاب مین حصہ لے ر ہے ہیں۔ این اے 3 سوات شامل ہے۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کر کے این اے 3 میں متحدہ مجلس عمل سے حمایت مانگی تھی۔فضل الرحمن نے ایم ایم اے کے پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد شہباز شریف کی حمایت کردی اور اپنے امیدوار مولانا حجت اللہ کو این اے 3 سے دستبردار کرالیا۔ اب سوات این اے 3 میں شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے سلیم الرحمن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔