اتراکھنڈ : پوڑی گڑھوال میں بس کھائی میں جاگری، 45 مسافرو ں کی موت
پوڑی گڑھوال ۔۔۔۔اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں بس کھائی میں جا گری ،45 مسافر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ دھوما کوٹ تحصیل کے نینی ڈانڈاعلاقے کی شاہراہ پر پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچیں۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔8زخمیوں کو فوراً دھوماکوٹ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ۔ضلع کے آفت ور راحت رسانی ادارے کے افسر چندر کلا نے بتایا کہ بس میں 50سے زائد مسافر سوارتھے ۔ اس حادثے میں سے 44مسافرہلاک ہوگئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بس تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر 100میٹر گہرے برساتی نالے میں جاگری جس کے بعدبس 2حصوں میں بکھر گئی ۔پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ مقامی لوگ بھی بس کے مسافروں کو امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔