Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع

اسلام آباد...صدر مملکت ممنون نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے آرڈیننس پر دستخط کرد ئیے۔نگران وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع سے متعلق صدر کو سمری ارسال کی تھی۔صدر کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی ۔ صارفین مقررہ تاریخ تک ایف بی آر کو ذرائع آمدن ظاہر کئے بغیر اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک 51 ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کیا ۔ ایف بی آر 65 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔گزشتہ روز نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم کے تحت حاصل رقوم اور میں توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا فیصلہ

شیئر: