Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سوراج کے شوہر سے ٹرولر نے کیا کہا؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشل نے ایک شخص کے ذریعے کئے گئے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مسلمانوں کو خوش کرنے پر وزیر کو سبق سکھانے کیلئے کہا گیا ۔ ٹویٹر اکاؤنٹ ہولڈر کا نام مکیش گپتا ہے۔ اس نے سوراج کے شوہر کو ٹویٹ کیا کہ جب وہ (سشما سوراج) گھر آتی ہیں تو آپ انہیں پیٹتے اور تنبیہ کیوں نہیں کرتے؟وہ مسلمانوں کو خوش کرنے کا رویہ ترک کیوں نہیں کرتیں۔ مسلمان کبھی بھاجپا کو ووٹ نہیں دینگے۔ اس کے بعد سوراج نے اس شخص کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس شخص کی ذہنیت کا اندازہ ہوسکے۔اس کے بعد مکیش نام کے ایک شخص نے اسے ٹویٹر پر کھری کھری سنائی۔واضح ہو کہ تنوی اور انس صدیقی کے پاسپورٹ معاملے میں سوشل میڈیا پر سشما سوراج کو ٹرول کا شکار ہونا پڑا اور فیس بک پر ان کی ریٹنگ بھی کم کردی گئی تھی۔وزیر خارجہ کو ٹرول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ وزارت نے غیر سنجیدہ ٹویٹر کا صحیح طریقے سے جواب دیا اور وزیر خارجہ نے اپنے طور پر ٹرول کرنیوالوں کو جواب دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سالی سے زیادتی پر بہنوئی گرفتار

شیئر: