خالد مصطفیٰ صدیقی انتقال کر گئے
نئی دہلی۔۔۔۔ممتاز صحافی اور مہکتا آنچل (ہندی)پاکیزہ آنچل (اردو) اور اردو ڈائجسٹ ’’ہما‘‘ کے ایڈیٹر ، پرنٹر، پبلشر خالد مصطفیٰ صدیقی کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 78برس کے تھے اور طویل عرصے سے علیل تھے۔ پسماندگان میں 4بہنیں 2بھائی اور 5بیٹیاں شامل ہیں۔ صدیقی گزشتہ 4روز سے میکس اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کاانتقال صبح7بجکر 50منٹ پر ہوا۔ نماز جنازہ ماجد پنج پیراں، حضرت نظام الدین اولیا میں ادا کی گئی اور تدفین بھی پنج پیراں قبرستان میں ہی عمل میں آئی۔ انکے جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافی، سماجی اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔