Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف کی مصر کیلئے 2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط منظور

 واشنگٹن.... بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مصر کو 12 ارب ڈالر کے 3 سالہ قرض پلان کے تحت 2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مصر کو 12 ارب ڈالر کے تین سالہ منصوبے کے تحت 2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی۔ مصر کےلئے اس قرض پلان کی منظوری نومبر 2016 ءمیں دی گئی تھی جس کا مقصد اس کے اقتصادی اصلاحات کے منصوبے میں معاونت کرنا ہے۔آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر نے اقتصادی اصلاحات منصوبے کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور رواں سال اس کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہنے اور افراط زر کی شرح کم ہوکر 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔2017 ءکے دوران مصر میں افراط زر کی شرح 33 فیصد رہی تھی
 
 
 

شیئر: