Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14 ممالک مہاجرین کی واپسی پر متفق،مریکل کا خط

برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا مریکل 14 یورپی ممالک کے ساتھ ایک سمجھوتے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں، جس کے تحت یہ ممالک جرمنی میں موجود مہاجرین کو فوری طور پر واپس اپنے ممالک بلوانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔چانسلر انجیلامریکل نے وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سیاسی پارٹیوں کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ جرمنی آنے والے تارکین وطن کے لیے ملکی سرحدوں پر ہی خصوصی مراکز میں رکھے جانے کی حامی بھی ہیں۔ چانسلر مریکل کو ان کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں کے باعث اتحادی جماعت سی ایس یو کی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

شیئر: