Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس‘ جواب طلبی

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں سے آزاد الیکشن نہ لڑنے کا حلف نامہ لینے پر الیکشن کمیشن آف اپکستان نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں سے حلف نامہ لینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں ملک محمد منیر اور راؤ وقاص ارشاد کے وکیل نے اس موقع پر بتایا کہ امیدواروں سے پارٹی نے غیر قانونی طور پر حلف نامے لیے ہیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں سے حلف نامہ لے رہی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حلف نامے میں لکھا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑا جائے گا۔ حلف نامہ غیر قانونی اور پارٹی کے منشور کا حصہ نہیں۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- -- - -شہباز شریف نے الیکشن نہ لڑنے کی تردید کردی

شیئر: