عمران خان کب اور کہاں جلسے کرینگے
اسلام آباد.... تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے مقامات کا اعلان کردیا ۔اتوارکو بنوں میں جلسے کے بعد کپتان کا اگلا پڑاو 3 اور 4 جولائی کو کراچی میں ہوگا۔5 جولائی کو صوابی اور چارسدہ جبکہ سوات میں 6 جولائی کو جلسے ہوں گے۔جہلم اور گجرات کی باری 7 جولائی کو آئے گی ۔ 8 جولائی کو عمران خان ایبٹ آباد اور ہری پور میں عوام سے مخاطب ہوں گے۔کپتان 9 اور 10 جولائی اندرون سندھ جبکہ 11 جولائی رحیم یار خان میں گزاریں گے۔گوجرانوالہ اور قصور میں جلسوں کیلئے 12 جولائی کی تاریخ مقرر ہے۔ راولپنڈی میں انتخابی مہم کیلئے 13 جولائی کا دن طے کیا گیا۔ پشاور اور مردان میں 14 جولائی کو جلسے ہونگے۔سیالکوٹ اور فیصل آباد کی باری 15 جولائی کو آئے گی۔ لاہور ،بہاولپور اور ملتان میں جلسوں کیلئے 20 جولائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 21 جولائی کو عمران خان پھر لاہور جائیں گے۔22 جولائی کوعمران خان کراچی میں ہوں گے۔23 جولائی کو اسلام آباد میں انتخابی مہم کا آخری اور بڑا جلسہ ہوگا۔