پانی کا ذخیرہ تاریخ کی کم ترین سطح پر
اسلام آباد: ملک میں موجود ڈیموں میں پانی کی سطح تاریخ کے نچلے ترین لیول پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ تاریخ کے کم ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔ ارسا ذرائع کے مطابق ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف 9 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جن میں تربیلا میں پانی کا اسٹوریج ایک لاکھ 28 ہزار اور منگلا ڈیم میں 7 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کا مجموعہ ذخیرہ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پانی کی شدید قلت کا معاملہ زیر بحث ہے اور عدالت عظمیٰ میں بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کی سماعت چل رہی ہے ۔ اس حوالے سے ایک پیشرفت گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھی جس میں چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر بتایا کہ ڈیمز کے ماہرین کے اجلاس میں ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے ۔