Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن اقبال کی توہین عدالت کیس نمٹانے کی درخواست مسترد

لاہور:  ن لیگی رہنما احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ذارئع کے مطابق عدلیہ مخالف تقریر کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانبس ے غیر مشروط معافی مانگ کر تفصیلی جواب جمع کرا دیا گیا۔  ن لیگی رہنما کے وکیل نے اس حوالے سے بتایا کہ تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے اور اس میں غیر مشروط طور پر معافی بھی مانگی گئی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنے جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔احسن اقبال کے وکیل نے استدعا گئی کہ ان کے موکل نے خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔ لہٰذا ان کے خلاف کارروائی نمٹا دی جائے۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان کب اور کہاں جلسے کرینگے

شیئر: