Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم امریکی عہدیدار پاکستان میں‘ بڑی ملاقاتیں

اسلام آباد:  نائب امریکی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہیں۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ وہ وزارت خارجہ میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں بھی شریک ہوں گی۔نائب امریکی وزیر خارجہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک سے ملاقات بھی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایلس ویلز کا عسکری حکام سے بھی ملنے کا امکان ہے۔ مبصرین کے مطابق اہم شخصیت کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین روابط میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -تحریک انصاف میں ٹکٹ فروخت ہوئے ،آفتا ب شیرپاو

شیئر: