Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوطے کیلئے خاتون 71ہزار روپے گنوا بیٹھی

    بنگلور- - -  - کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں خاتون کے ہاتھ سے طوطے اس وقت اڑ گئے جب اسے معلوم ہوا کہ جس طوطے کیلئے انہوں نے 71ہزار 500روپے آن لائن جمع کرائے وہ محض دھوکہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سرجاپور روڈ کے وجے کمار لے آؤٹ کی رہنے والی خاتون نے طوطاخریدنے کیلئے 71ہزار 500روپے آن لائن منتقل کئے تھے لیکن انہیں نہ تو طوطا ملا اور نہ ہی پیسہ ۔ طوطے کی شوقین خاتون نے دھوکہ دہی کے سلسلے میں سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے خاتون کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات معلوم کرنی شروع کردیں جہاں سے رقم ٹرانسفر کی گئی تھی۔شریجا نامی خاتون نے پولیس شکایت میں بتایا کہ طوطا خریدنے کیلئے کئی دن سے آن لائن سرچ کررہی تھی۔ اسی دوران بابی نامی ایک شخص سے رابطہ ہوا جس نے بتایا کہ وہ پرندوں کا کاروبار کرتا ہے۔ اس نے وہاٹس ایپ نمبر دیا۔ طوطا خریدنے کی بات طے ہونے کے بعداس نے پیسے کا مطالبہ کیا تو خاتون نے بابی کے مختلف اکاؤنٹ میں 21جون سے 23جون کے درمیان نیٹ بینکنگ سسٹم کے ذریعے رقم ٹرانسفر کردی۔ چنددن گزرنے کے بعد بابی نے اُسے طوطا نہیں پہنچایا۔ اس کے بعد شریجا نے بابی کو فون کیا لیکن جواب نہیں ملا۔ مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی۔بالآخر ناکام ہوکر سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی۔پولیس نے دھوکہ باز کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -بس میں مرغیوں کا بھی ہاف ٹکٹ

شیئر: