Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں سے جیولری کی دکان میں چوری کی واردات کرانیوالے گروہ کا انکشاف

ناسک۔۔۔۔جیولرز کی دکانوں سے سونے کی زیورات چوری کرنے کیلئے کمسن بچوں کو استعمال کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں یہ منظر سامنے آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 2عورتیں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ بافنا جیولرز کی دکان میں خریدار کی حیثیت سے پہنچیں۔ انہوں نے سونے کی چوڑیاں خریدنے کیلئے مختلف ڈیزائن کی چوڑیاں طلب کیں ۔بعد ازاں انہوں نے نیکلس دکھانے کی بات کہی۔ سیلز گرلز نیکلس دکھانے کیلئے واپس ہوئی تو ان عورتوں نے 3لاکھ روپے مالیت کی چوڑیاں لڑکی کے ہاتھ میں رکھے ہوئے کپڑے میں چھپا دیں اور دوسرے زیورات دیکھنے کے بعد بغیر خریدے دکان سے چلی گئیں۔ دکان کے مالک نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے نامعلوم چور خواتین کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بے روزگاری کے طعنے پر 3رشتہ داروں کا قتل

شیئر: