کویت:مشتاق یوسفی کی یاد میں شام شاعری
کویت(محمد عرفان شفیق) - - - مشتاق یوسف مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کویت میں شام ِشاعری کا انعقاد کیا گیا۔
شام ِ شاعری کے بانی محمد عمر نے مہمان اعزازی کے طور پر کویت کے معروف شاعر کمال اظہر اور ڈاکٹر جہانزیب کو مدعو کیا جبکہ مہمان خصوصی طارق اقبال اور طارق علی محسن تھے۔
تقریب کا آغاز مسعود حساس نے تلاوت کلام پاک اور قیصر نے نعت رسول مقبول سے کیا۔ نظامت کے فرائض مسعود حساس نے انجام دئیے۔
شام شاعری میں مسعود حساس، قیصر،ادیب ڈاکٹر جہانزیب، ابراہیم سنگے راجا،کمال انصاری، خضر حیات خضر، قیصر، صابر عمر، کمال اظہر اور طارق اقبال نے اپنا کلام پیش کیا جو نظم اور غزل کی شکل میں تھا۔
مہمان اعزازی ڈاکٹر جہانزیب عثمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر مشتاق یوسفی کی بخشش کیلئے دعا کی گئی۔ حاضرین کی تواضع عشائیہ سے کی گئی۔