Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکیم مصباح الدین کا انتقال ، سیوہارہ میں تدفین

جدہ..... مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی رحمتہ اللہ علیہ کے سگے بھتیجے حکیم مصبا ح الدین کا بدھ کو 84برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ معروف حکیم صلاح الدین کے بڑے صاحبزادے اور خود بھی ایک اچھے طبیب تھے۔ انکا پسندیدہ مشغلہ اللہ کے گھر مساجد کی دیکھ بھال تھا وہ ایک مسجد کے انچارج بھی تھے۔ بدھ کو ہزاروں سوگواروں نے انہیں ان کے آبائی وطن سیوہارہ میں سپرد خاک کردیا۔ مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی سوسائٹی کے بانی سربراہ بہجت نجمی کے ماموں تھے۔ جدہ کی معروف انجمنوں کے ذمہ داران ، عہدیداران اور احباب نے ان سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے ماموں جان کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی توفیق عطا کرنے کی دعا کی۔

شیئر: