Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ فریقی سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کا بدلہ پاکستان سے لے لیا

 
  ہرارے :بلی اسٹین لیک کی تباہ کن بولنگ اورکپتان اور اوپنر ایرون فنچ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے 3ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو9وکٹوں سے ہرا دیا۔اسٹین لیک نے4اوورز میں8 رنز دے کی 4وکٹیں لیں جبکہ ایرون فنچ نے ہدف کے تعاقب میں 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔آسٹریلیا نے 117رنز کا ہدف 11اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ڈی آرکی شارٹ تھے جنہوں نے15رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ 20رنز بنا کر اپنے کپتان کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ فنچ مین آف دی میچ رہے ۔آسٹریلیا نے حال ہی میں انگلینڈ سے سیریز میں عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کو یکطرفہ میچ میں ہرا کر خفت کا بدلہ لے لیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تو پاکستانی ٹیم 20اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور اس کی آخری وکٹ 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر گری۔ آسٹریلوی بولر بلی اسٹین لیک نے پاکستان کے ابتدائی 4بیٹسمینوں کو 24رنز پر پویلین بھیج دیا تھا جبکہ61رنز پر سرفراز الیون کی6وکٹیں گر چکی تھیں۔شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف نے کچھ مزاحمت کی جس کی وجہ سے پاکستان کا اسکور116رنز تک پہنچا۔ ان تینوں نے بالترتیب 29،22 اور21 رنز بنائے۔ شعیب ملک اور حسین طلعت 13 اور 10رنز کے ساتھ ڈبک فگرز میں پہنچنے والے دیر 2بیٹسمین تھے۔اوپنر محمد حفیظ اور حسن علی صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عثمان شنواری بغیر کئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کی اور 4 اوورز میں8 رنز دے کر 4 کھلاڑی آوٹ کئے۔ اینڈریو ٹائے نے3جے رچرڈ سن اور مارکوس اسٹوئنز نے ایک، ایک وکٹ لی۔فتح کیلئے 217رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈی آرکی شارٹ اور ایرون فنچ نے اننگز شروع کی اور فنچ نے دوسرے اوور میں ہی محمد نواز کو2چھکے جبکہ دوسرے اینڈ سے شارٹ نے عثمان شنواری کو لگاتار 3چوکے لگا کر طوفانی انداز میں آغاز کیا۔ حسن علی نے شارٹ کو حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو ایک کامیابی دلوا ئی۔ انھوں نے 15 رنز بنائے اس وقت مجموعی اسکور 35رنز تھا ۔ اس کے بعد فنچ نے ہیڈ کے ساتھ مل کر 82 رنز کی شراکت قائم کی اور 11ویں اوور ہی میں ہدف حاصل کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے مہنگے بولر رہے جنھوں نے 2 اوورز میں 22 رنز دیے جبکہ شاداب خان کے4 اووز میں 40 رنز بنے۔
 

شیئر: