Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اے کا خصوصی اجلاس،چیف ایگزیکٹو نے صدارت کی

 
محمد آصف صدر، افتخارعلی اشرف چیئرمین ،فیاض چوہان نائب صدر، اظہر محمود جنرل سیکریٹری، مظہر بٹ فنانس سیکریٹری،عامر حسین سدھومیڈیا اورمحمدسراج،گراونڈ انچارج منتخب
سید مسرت خلیل :مدینہ منورہ
مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید زاہد علی کی زیرصدارت گزشتہ روز خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس ایسوسی ایشن کے سینئرممبر اظہر محمود کی درخواست پربلایا گیا جس میں ہنگامی نوعیت کے معاملات زیر بحث آئے اور سی ای او سے رہنما ئی حاصل کی گئی۔سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میںاظہر محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 26جون کے ایم سی اے جنرل باڈی اجلاس میں محمد آصف جو کہ ایم سی اے کے نائب صدر ہیں اب انہیں صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ محمد آصف کی جانب سے دیگر عہدیداروں کے نام پیش کے گئے جس کے مطابق فیاض چوہان نائب صدر، اظہر محمود جنرل سیکریٹری، مظہر بٹ فنانس سیکریٹری،عامر حسین سدھو میڈیا سپروائز اورمحمد سراج گراونڈ انچارج ہوں گے ۔اس خصوصی اجلا س میں تمام شرکاءنے افتخار علی اشرف کو ایم سی اے کا چیئرمین بھی نامزدکیا ہے۔بانی سی ای او سید زاہد علی نے اس موقع پر تمام عہدیداروں کے انتخاب کی منظوری دیتے ہوئے سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) سمیت دیگر معاملات میں شرکاءکو ایک بریفنگ دی۔ جس پر ممبران نے سید زاہد علی پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے معاملات کو تکمیل تک پہنچانے کا مکمل اختیار بھی دے دیا۔
 

شیئر: