پولیس اسٹیشن میں 2چاہنے والوں کی شادی
لکھنؤ۔۔۔۔مال تھانہ میں پولیس نے نوجوان کی شادی کراکے سماجی ذمہ داری ادا کی۔ مال علاقے کے اہڈر پنچایت کے مہما کھیڑا گاؤں کے رہنے والے کسان کی بیٹی کی دوستی چچازاد بہن کے دیور سے ہوگئی۔ نوجوان بنتھرا کا رہنے والا ہے ۔ دونوں میں تعلقات انتہائی قریبی ہوگئے ۔جب گھروالوں کو اس کا علم ہوا تو ناراضی پیدا ہوگئی ۔ دونوں فریق تھانے پہنچے اور پولیس نے فریقین کی باتیں سننے کے بعد نوجوان جوڑے کی اپنی نگرانی میں ہندورسم و رواج کے مطابق شادی کی رسمیں انجام دیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔