Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایون فیلڈ ریفرنس، فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا

 اسلام آباد... احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل کرلی۔نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔جمعہ 6جولائی کو سنایا جائے گا۔ نیب ریفرنس کا ٹرائل10 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ شریف فیملی کے وکلاءاور نیب پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کرلئے۔گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پر نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے 7دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ،جو عدالت نے مسترد کر دی تھی۔واضح رہے کہ اب تک تمام بڑے فیصلے جمعہ کو سنائے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی جمعہ28 جولائی 2017کو آیا تھا ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کو حاضری سے مزید 2دن کا استثنی

شیئر: