Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے آن لائن تجارت کیلئے کونسل قائم کردی

بدھ 4جولائی کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ نے آن لائن تجارت کیلئے کونسل قائم کردی
٭ متحدہ عرب امارات نے 9ایرانیوں کے اکاﺅنٹ منجمد کردیئے
٭ ہم وطن کے قتل پر سعودی اور منشیات کی اسمگلنگ پر نائجیرین کے سر قلم
٭ غیر قانونی تارکین کو رہائش، پناہ، روزگار اور سفر کی سہولت دینے پر 2برس قید اور 100ہزار ریال جرمانہ ہوگا، محکمہ پاسپورٹ
٭ اولاد کے نان نفقہ میں آنا کانی کرنے والے 5561شہریوں کو 95ملین ریال ادا کرنے کا عدالتی حکم
٭ سعودی روسی وزرائے پیٹرولیم نے تیل منڈی کی نگرانی کے طریقہ کار میں ترمیم پر بات چیت کی
٭ موٹر سائیکل سے سفر کرنے والا سعودی اسکالر امریکہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
٭ کویتی فنکارہ نوال گاڑی چلانے والی پہلی اداکارہ
٭ تجارتی مراکز کو انرجی ڈرنکس کھانے پینے کی اشیاءسے الگ تھلگ رکھنے کا حکم
٭ صارفین سستی ڈیری مصنوعات خریدیں، انجمن تحفظ صارفین
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: