اسپین میں ایشیا کپ پاکستانی ٹیم نے جیت لیا
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
بارسلونا: اسپین میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ ہندوستانی ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان اور ہندنے ہرا کرفائنل تک رسائی حاصل کی ۔فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو فتح کیلئے 91رنز کا ہدف دیا جو پاکستانی کھلاڑیوں نے آسانی سے حاصل کر لیا۔