Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن: پہلامیچ ہی شاراپوا کیلئے ڈراﺅنا خواب

 
لندن:5 بار چیمپیئن اور سابق عالمی نمبر ون ماریا شارا پووا کو ٹینس کیریئر کے سب سے بڑے دھچکے سے دوچار ہونا پڑا جب انہیں غیر معروف اور عالمی رینکنگ میں132ویں نمبر کی ہموطن کھلاڑی وٹالیاڈیاچنکو نے پہلے ہی راونڈ میں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ روسی ٹینس اسٹار بڑی امیدسے ٹورنامنٹ میں شریک ہوئی تھیں اور انہیں توقع تھی کہ زوال پذیر کیریئر کو نئی زندگی مل سکے گی لیکن پہلا ہی مقابلہ ان کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوا۔لمبے عرصے کے وقفے کے بعد ماریا شارا پووا کا کھیل ابھی تک اس معیار پر نہیں آسکا جو کارکردگی میں تسلسل کا ضامن بن سکے۔ وٹالیاڈیاچنکو نے پہلا سیٹ جیت کر اپنی تجربہ کار حریف کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم ماریا شارا پووا دوسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے میچ میں واپس آنے میں بھی کامیاب رہیں تاہم تیسرا اور آخری سیٹ ان کیلئے زیادہ مشکل ثابت ہوا اور وٹالیاڈیاچنکو نے زیادہ آسانی سے جیت لیا۔ومبلڈن کے پہلے راو نڈ کا یہ میچ وٹالیاڈیاچنکو کے حق میں 6-7،7-6اور6-4پر ختم ہوا۔ اس ناکامی نے ایک مرتبہ پھر اس بحث کو جنم دے دیا ہے کہ کیا شاراپووا اب بھی اعلی سطح کی ٹینس میں اپنی جگہ برقرار رکھ سکتی ہیں۔گزشتہ سال اپریل میں 15ماہ کی پابندی مکمل ہونے پر ٹینس کورٹ میں واپسی کے بعد شارا پووا کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل سے آگے نہیں جا سکیں۔ان کی کمسن اور ناتجربہ کار حریف وٹالیاڈیاچنکو نے میچ کے دوران بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور کسی مرحلے پر دباو کا شکار نہیں ہوئیں۔ میچ کے بعد انہوں نے اعتراف کی کہ وہ اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکیں، شاراپووا نے کہاکہ جیت کے قریب آکر ہارجانا مایوس کن ہے اور دوسرے سیٹ میں ناکامی ان کے لئے تباہ کن ثابت ہوئی اور وہ سنبھل نہ سکیں تاہم وہ مایوس نہیں اور اگلے مقابلوں میں بہتر کھیل پیش کریں گی۔

شیئر: