شارا پووا فرنچ اوپن کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں
پیرس:سابق عالمی نمبر ون ماریا شارا پووا نے شکست کا خطرہ ٹالتے ہوئے فرنچ اوپن کے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کر لی۔ روسی ٹینس اسٹار نے ہالینڈ کی عالمی نمبر133ویں کھلاڑی راشیل ہوگنکیمپ کو پہلا سیٹ ہارنے اور فیصلہ کن سیٹ میں0-3کے خسارے کے باوجود ہراتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔شارا پووا نے مسلسل 6گیمز جیتتے ہوئے اگلے راونڈ تک رسائی یقینی بنالی اور یہ باور کرایا کہ ابھی ان میں دم خم باقی ہے۔ دوسرے راونڈ میں ان کا مقابلہ ورلڈ نمبر50کروشین کھلاڑی ڈونا وکچ سے ہوگا۔