Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”خانی“ نے ریٹنگ چارٹس تہس نہس کر دیئے

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ آخری قسط کی ریٹنگز نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ خانی کی اختتامی قسط سب سے زیادہ دیکھے جانے والی قسط بن گئی۔اس ڈرامے نے ریٹنگ چارٹس کو تہس نہس کردیا اور اپنی مقبولیت کی دھاک بٹھادی۔ پیک ریٹنگ17.6، کانٹینٹ ریٹنگ 14.3 رہی جو پاکستانی میڈیا تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ناقابل فراموش کہانی کے ذریعے د±نیا بھر کے کروڑوں ناظرین نے ”ہادی “ کا خوشگوار انجام دیکھا۔ ایوریج ٹائم سلوٹ ریٹنگ 11.9 رہی جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نیا اور بہت بڑا ریکارڈ ہے۔
 

شیئر: