Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بیٹسمین

 
مانچسٹر:ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 56 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اب وہ 2012 ء رنز کے ساتھ آل ٹائم فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔اب تک عالمی کرکٹ میں صرف 4 بیٹسمین2 ہزار یا اس سے زائد رنز بناپائے ہیں۔ کوہلی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 73 اننگز میں 2271 رنز، ان کے ہموطن اور سابق کپتان برینڈن میک کولم نے 71 اننگز میں 2140 رنز مکمل کئے ہیں جبکہ پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے زمبابوے میں جاری ٹرائینگولر سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان الیون کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ 94 اننگز میں 2051 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ کوہلی ابھی تک مختصر فارمیٹ میں سنچری نہیں بناپائے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچریاں بنانے والوں میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ اب تک 35سنچریاں بنا چکے ہیں ، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر ہیں جن کی سنچریوں کی تعداد49 ہے۔

شیئر: