Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیٹھی کے مدرسہ میں راہول کا لنچ موضوع بحث بن گیا

امیٹھی۔۔۔۔راہول گاندھی کے امیٹھی کے دورے کے پہلے دن ایک مدرسہ میں لنچ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ تقریباً10سال قبل پرینکا گاندھی کے ساتھ انہوں نے اسی جگہ لنچ کیا تھا جہاں ایک باغ تھا ، اب اس جگہ مدرسہ قائم ہے۔راہول گاندھی کے لنچ پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا۔ راہول گاندھی نے دورے کے پہلے دن فرصت گنج میں کارکنوں سے ملاقات کرکے شکتی پروجیکٹ کا آغاز کیا ۔
اس کے بعد جائس کے دھنکئی گاؤں روانہ ہوگئے۔یہاں کسان عبدالستار کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے اظہارافسوس کیااور ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔واضح ہو کہ گزشتہ ماہ جائس منڈی میں گیہوں فروخت کرنے گئے کسان عبدالستار کی کئی دنوں تک گندم بیچنے کے انتظار میں موت ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ گندم خریداری مرکز پر تعینات افسر کے من مانی رویہ کے باعث کسان سے گندم خریدا نہیں گیا۔ کئی دنوں تک انتظار کے بعد کسان چل بساتھا۔متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ انہیں کسی طرح کی امداد نہیں دی گئی۔گاؤں والوں کی باتیں سننے کے بعد راہول گاندھی دونی کا پروا گاؤں پہنچے جہاں مدرسہ فاطمہ الکبریٰ میں انہوں نے لنچ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -اسکول کی لڑکیوں کو مخصوص رنگ کا زیر جامہ پہننے کی ہدایت پر تنازع

شیئر: